ہزار سے زائد پلاٹوں کی فائلوں میں ردو بدل سے متعلق نیب انکوائری پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے کراچی کے 4 ہزار سے زائد پلاٹوں کی فائلوں میں ردو بدل سے متعلق نیب انکوائری پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی زمینوں کی چار ہزار فائلوں میں ردو بدل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ملزم محمد کامران احتساب عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کی لیے ایک مرتبہ پھر مہلت طلب کی گئی جس پرعدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا ،ساڑھے چار ماہ گذر جانے کے باوجود ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا ،ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق نیب گرفتاری کے بعد تین ماہ میں ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام کو ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 22 نومبر تک ملتوی کردی،نیب کے مطابق ملزم کامران کے ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہے،اسی انکوائری میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس بھی گرفتار ہیں، ملزم محمد کامران کے خلاف زمینوں میں کرپشن کے الزامات ہیں ،ملزم ناصرعباس نے ملزم کو کے ڈی اے میں اہم عہدوں پر تعینات کیا، ملزم کامران نے 4 ہزار سے زائد پلاٹوں کی اصل فائلیں غائب کیں،ملزم نے دوران تعیناتی غیر قانونی تعیناتیاں ، تر قیاں اور تبادلے کیے