گو ایشن پارک سے اسلحہ کی برآمدگی،عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی چیئرمین مجرم نعمان خان کو سزا سنادی

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گو ایشن پارک سے اسلحہ کی برآمدگی سے متعلق سماعت ،عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی چیئرمین مجرم نعمان خان کو سزا سنادی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی چیئرمین مجرم نعمان خان کو سزا سنائی مجرم کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنائی ،پولیس کے مطابق گو ایش پارک پر چھاپہ مارا، جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملا،اسلحہ کے ساتھ ساتھ بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی ملا، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ اور بارودی مواد برآمد وہ پیش نہیں کیا گیا،فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے،مجرم کے خلاف 2017 میں گلستان جوہر میں مقدمات درج کیئے گئے تھے