بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمت میں استحکام رہا

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکااضافہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1217ڈالرسی بڑھ کر1222ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52641روپے پر مستحکم رہی۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔