ایشین فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:12

ایشین فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ 13 دسمبر پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 6 ممالک میں تصدیق کر دی ہے جن میں بھارت، افغانستان، نیپال، ترکی، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ تھائی لینڈ، سعودی عرب اور قازقستان کی ٹیموں بھی آئندہ چند روز شرکت کی تصدیق کر دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ چمپئن شپ 16 دسمبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔