Live Updates

نواز شریف کی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب آفس آمد

مریم نواز، حمزہ شہبازاور بیگم نصرت شہباز بھی نوازشریف کے ہمرا ہ ہیں، ملاقات میں شہبازشریف کی خیریت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

نواز شریف کی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب آفس آمد
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کرنے نیب آفس پہنچ گئے، نوازشریف ملاقات میں شہبازشریف کی خیریت دریافت کریں گے اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کرنے کیلئے نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز، شہبازشریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہبازاورصاحبزادہ حمزہ شہبازبھی ہیں۔ نیب حکام سے درخواست پرشہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں شریف فیملی کے افراد شہبازشریف کی خیریت دریافت کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف آشیانہ اسکینڈل کی تفتیش کیلئے نیب کی حراست میں ہیں۔ جبکہ نیب نے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سفارش کردی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے شریف فیملی کے خلاف مزید چار کیسز نیب کو بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخار درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013 سے 2018ء تک کی چیزیں ہم اٹھاتے ہیں۔

نوازشریف ، مریم نواز اور شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر اور جہاز کا غیرقانونی استعمال کیا۔ سابق دور میں ہوائی سفر پر 340 ملین غیرقانونی طور پر خرچ ہوئے۔گزشتہ دور میں وزیراعظم کے جہاز کا غیرقانونی استعمال ہوا۔مریم نواز کے وزیراعظم کے جہاز کا بھی کیس فائل کررہے ہیں۔برطانوی اخبار نے جس جائیداد کا ذکر کیا نوازشریف نے اس جائیداد کو چھپایا۔

لندن کی ایک اور پراپرٹی کو نوازشریف نے کہیں بھی ڈکلیئر نہیں کیا۔پراپرٹی مرحومہ کلثوم نواز کے نام پر لی گئی جوکہیں بھی ڈکلیئر نہیں کی گئی۔ شریف فیملی کیخلاف نئی جائیداد کا کیس بھی نیب کو بھجوائیں گے۔ برطانیہ سے تازہ دستاویزات منگوا لی ہیں۔ نوازشریف کی بطور وزیراعظم ذمہ داری تھی کہ اثاثوں سے متعلق بتاتے۔ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کو ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات