وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر (کل) متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

وزیراعظم کے دورے میں مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے ،ْرپورٹ

ہفتہ نومبر 19:12

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر (کل) متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر (کل) اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژ ن اور مشیر تجاورت بھی روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ معاملات اور خطے و عالمی امور پر بات ہوگی ،ْ وزیراعظم یو اے ای کے کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔