ایف بی آر کا تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ناقابل ٹیکس تنخواہ لینے والوں کو آڈٹ سے بچنے کیلئے 20 ہزار روپے تک جرمانہ دینا ہوگا ،ْذرائع

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:14

ایف بی آر کا تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے لاکھوں ٹیکس گزاروں کو جرمانے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، قابل ٹیکس تنخواہ لینے والوں کو آڈٹ سے بچنے کیلئے 20 ہزار روپے تک جرمانہ دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق جرمانہ ادا کرنے کے بعد انکم ٹیکس کے سیکشن 214 ای کے تحت آڈٹ سے چھٹکارا ملے گا ،ْ کاروباری ٹیکس گزاروں کو گزشتہ سال کی ٹیکس ریٹرن کا 25 فیصد زائد جمع کرانے پر رعایت مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :