مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کو بھرپور انداز میں منانے کاسلسلہ جاری‘ضلع مظفرآباد سمیت ضلع نیلم میں قائم یونٹس کے زیراہتمام محافل کا انعقاد

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:14

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کو بھرپور انداز میں منانے کاسلسلہ جاری‘ضلع مظفرآباد سمیت ضلع نیلم میں قائم یونٹس کے زیراہتمام محافل کا انعقاد ‘ دارالحکومت مظفرآباد میں سپریم کورٹ چوک اور برھان وانی چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ‘ شہر بھر میں بینرز و پوسٹر آویزاں ‘ مرکز و یونٹس کے کارکنان و زمہ داران محافل کے انعقاد کے لیے سرگرم۔

(جاری ہے)

شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کو بھرپور انداز میں منانے کا سلسلہ جاری ہے ‘ ضلع مظفرآباسمیت وادی نیلم میں قائم یونٹس کے زیراہتمام پورا مہینہ محافل منعقد کی جائیں گی ‘ 2ربیع الاول سے لے کر 30ربیع الاول تک محافل کو شیڈول بھی جاری کیا جا چکا ہے‘ جبکہ 10ربیع الاول کو دومیل تا چکوٹھی میلاد ریلی بھی نکالی جائے گی ‘11ربیع الاول کو میلاد چوک گوجرہ سے میلاد ریلی کا شروع ہو گی جو کہ سپریم کورٹ چھتر چوک میں اختتام پذیر ہو گی ‘ اسی طرح 12ربیع الاول کو میلاد چوک گوجرہ سے ایک عظیم الشان میلاد جلوس نکالا جائے گا ‘ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن محبان مصطفی ﷺ میاں محمد شفیق جھاگو ی کا کہنا تھا کہ نوجوان حضور کی محبت کو اپنا محو ر و مرکز بنائیں ‘ آقا ئے دو جہاں کی آمد کو بھرپور مذہبی جذبے سے منانے کے لیے کارکنان اپنی تمام توانیاں صرف کریں اور محافل کے انعقاد میں تمام احباب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :