وزیرجیل خانہ جات آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کی جیلوں میں 18سی25سال سے ایک جگہ پر ڈیوٹی دینے والی40 وارڈران کا پہلی مرتبہ تبادلے کر دیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:16

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیرجیل خانہ جات آزاد کشمیر چوہدری محمد اسحاق نے آزاد کشمیر کی جیلوں میں 18سی25سال سے ایک جگہ پر ڈیوٹی دینے والی40 وارڈران کا پہلی مرتبہ تبادلے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات آزاد کشمیر چوہدری محمد اسحاق نے محکمہ میں تعینات مختلف جیلوں کے وارڈران کا تبادلہ کردیا ۔

تبدیل ہونے والی40 ملازمین تقریباً ایک جگہ پر 18سی25سال تک تعینات تھے ان کے تبادلہ سے محکمہ کے اندر لوٹ مار کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔شہریوں نے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحاق کے اس احسن اقدام کو سرہا ہے اس سے جو محکمہ کے اندر لوٹ مار اور پسند نا پسند کا جو بازار گرم تھا اس میں واضع کمی آئے گی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بااثر ملازم جو ایک جگہ پر عرصہ داراز سے تعینات تھے ان کے تبادلہ کرنے پر چوہدری محمد اسحا کا شکریہ ادا کیا کیونکہ جب بھی اس سے قبل ان ملازمین کے تبادلے کی بات چلتی تھی تو بااثر ملازمین کے تبادلے رکوانے کے لیے ایک لابی متحرک ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے تبادلہ جات نہ ہو پاتے تھے لیکن پہلی مرتبہ وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحاق نے بغیر کسی دباؤ کے تمام وارڈران کو تبدیل کر کے محکمہ کے اندر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ان تبادلوں سے محکمہ کے اندر اصلاحات پیدا ہونگی اور واضع تبدیلی نظر آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :