Live Updates

پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث سینکڑوں طلبا دیار غیر میں پھنس گئے

گزشتہ حکومت کی جانب سے چائینیز لینگویج کورس پر گئے 270 طلبا ء کو ماہانہ وظیفے سے محروم کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 19:02

پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث سینکڑوں طلبا دیار غیر میں پھنس گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث سینکڑوں طلبا چین میں پھنس گئے۔ شہباز شریف حکومت کی جانب سے چائینیز لینگویج کورس پر گئے 270 طلبا ء کو ماہانہ وظیفے سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور میں جب میاں محمد شہباز شریف ،وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر موجود تھے انہوں نے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا جس کا نام چائینیز لینگویج کورس تھا۔

اس کورس کا مقصد طلبا کو چین میں رہ کر وہاں کی زبان سے آشنائی کے مواقع فراہم کرنا تھا۔2017 میں اس منصوبے کے تحت آخری بیچ چین گیا جو 270 طلباء پر مشتمل تھا۔ان طلبا و طالبات کو اب بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ۔نئی حکومت نے اس منصوبے کی ذمہ داری قبول کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چین میں پھنسے 270 طلبا اپنی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وہ یہاں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے تھے مگر اب انکو وظیفہ نہیں دیا جارہا۔اس حوالے سے جب انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے وظیفے رکنے کی وجہ یہ بتائی کہ مذکورہ منصوبہ گزشتہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا تھا اور اب موجودہ حکومت اس منصوبے میں دلچسی نہیں رکھتی۔اس پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان تو ہر وقت نوجوانوں کی بات کرتے ہیں لیکن خود انکی حکومت ہم سے اس طرح کا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔نوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر طلبا کی مشکل حل کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات