Live Updates

شیخ رشید کا ریلوے میں11ہزار آسامیوں پربھرتیوں کا اعلان

ریلوے میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، شیخ رشید کا طلباء کیلئے25 دسمبر تا 10جنوری تک کرایوں میں50 فیصد کمی کا اعلان، معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے،4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی لاہور میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 19:02

شیخ رشید کا ریلوے میں11ہزار آسامیوں پربھرتیوں کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے میں11ہزار آسامیوں پربھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، طلباء کیلئے25 دسمبر تا 10جنوری تک کرایوں میں50 فیصد کمی کا اعلان کیا جائے گا، معذورافراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے،4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

انہوں نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی ریلوے افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔ رائل پام اور شالیمار کا کیس نیب میں لیکر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ایم ایل ون میں چین کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے ریلوے کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

چین نے توقعات سے بڑھ کردیا ہے جس کا جلد اعلان ہوجائے گا۔ وزیراعظم انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ طلباء کو کرایوں میں رعایت موسم سرما کی چھٹیوں میں دی جائے گی۔ معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا۔6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے۔

جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔ فواد چودھری بہترین جاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ تین روز قبل میری ایک شادی میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔اب وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کہیں بھی نہیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں۔ گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات