نشتر باسکٹ بال کلب نے سول باسکٹ بال کلب کو شکست دے دی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:16

نشتر باسکٹ بال کلب نے سول باسکٹ بال کلب کو شکست دے دی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) تیسرا عیسی لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے سول باسکٹ بال کلب کو 48 کے مقابلے میں 63 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے قبل عیسیٰ لیبارٹری کے مارکیٹنگ منیجر ڈاکٹر شیخ محمد تنویر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، مہوش خان، عبدالناصر، طارق حسین، میر محمود اور دیگر موجود تھے۔