اسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) شروع ہو نگے

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:34

اسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) اسلام آباد خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) اتوار سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو ں گے، چیف آرگنائزر رفعت مسعود نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور منتخب ٹیم 30 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی، یہ چیمپیئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے، چیمپیئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔