Live Updates

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر (کل) متحدہ عرب امارات جائیں گے

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:35

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر (کل) متحدہ عرب امارات جائیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر (کل) اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم، توانائی اور تجارت سے متعلق ان کے مشیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم یو اے ای کے ولی عہد سمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات