Live Updates

نامنظور نامنظور۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نامنظور

ڈی جی خان کے رہائشی وزیر اعلیٰ کا شاہانہ پروٹوکول دیکھ کر برہم،وزیر اعلیٰ نامنظور کے نعرے لگا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 19:35

نامنظور نامنظور۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نامنظور
ڈیرہ غازی خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :مہران پر نکلنے والے عثمان بزدار ،وزیر اعلیٰ بن کر درجنوں گاڑیوں کے شاہانہ پرٹوکول میں اپنے آبائی علاقے پہنچے ۔نوجوان انکا شاہانہ پروٹوکول دیکھ کر برہم ہو گئے، وزیر اعلیٰ نامنظور کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے 2 ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سارے حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب اس قدر مصروف رہے کہ انہوں نے ان کم و بیش 3 ماہ میں ایک بار بھی اپنے آبائی علاقے کا دورہ نہیں کیا اور اس بات کو لے کر ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی حالانکہ باوثوق ذرائع کے مطابق ہر جمعہ کو وہ اپنے آبائی علاقے سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ملاقات کرتے ۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے کے دورے پر پنچ گئے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکے پروٹوکول پر 20 سے 25 گاڑیوں کا قافلہ موجود تھا۔اس پر تنقید کرتے ہوئے معروف صحافی فرخ درانی نے ٹوئیٹ کیا
انکا کہنا تھا کہ انتخابات سےپہلےعثمان بزدار ڈی جی خان میں ایک مہران کارپر گھومتے تھے۔لیکن وزیر اعلی بننےکےبعد آج جب وہ یہاں آئےتو25 -20 گاڑیوں کاپروٹوکول اورپوراڈیڑھ گھنٹہ انکےلیےشہر کو بند رکھا گیا۔اس پروٹوکول کی زد میں آکرتین ایمبولینسیں پھنسی رہی۔یہی وہ تبدیلی تھی جسکا انتظارتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات