بھارت ڈھونگ انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے‘ عبدالصمد انقلابی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:00

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت انتخابات کا ڈھونگ رچاکر عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح پنچایتی انتخابات کو بھی مسترد کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کا انعقاد تنازعہ کشمیر کا حل نہیںہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے کشمیری عوام سے استصواب رائے کا وعدہ کررکھا ہے اور ان کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ فراڈ پنچایتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بھارت اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری عوام کو ڈھونگ انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت چاہتے ہیں۔