نویں سالانہ کلاسک کار ریلی کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:00

نویں سالانہ کلاسک کار ریلی کا آغاز ہو گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مزار قائد سے خیبر پختون خواہ تک نویں سالانہ کلاسک کار ریلی کا آغاز ہفتہ سے مزار قائد پر فاتح خوانی کے بعد ہو گیا۔ ریلی میں ملک بھر سے ونٹیج کار ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ سے سندھ کی ثقافت اور پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ریلی کا آغاز مزار قائد سے ہوا۔

(جاری ہے)

ریلی سندھ و پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں سے گذر کر 24 نومبر کو خیبر پختون خواہ پہنچے گی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے اور عالمی سطح پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ کار ریلی میں ہر عمر کے مرد و خواتین شرکت کر رہے ہیں جبکہ ایک خاتون خصوصی طور پر اس ریلی میں شرکت کے لئے یمن سے آئی ہیں۔ کار ریلی میں رولس رائس، مرسڈیز، فیراری، فورڈ، مسٹینگ، شیورلیٹ جیسی قیمتی اور نایاب گاڑیاں شامل ہیں۔ ونٹیج کار ریلی کا انعقاد حکومت سندھ کی بڑی کامیابی اور باعث فخر ہے۔