وزیر خزانہ کی زیر صدارت این ایف آئی ایس کا اجلاس ،ْگور نر سٹیٹ بینک نے مالی خدمات تک معیاری رسائی میں بہتری کی غرض سے قومی مالی شمولیتی سٹریٹجی پیش کی
طارق باجوہ نے آئندہ دس سالوں میں اہداف کے حصول کی غرض سے مختلف سطح پر اٹھائے جانے والے پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا گیا
ہفتہ 17 نومبر 2018 20:00
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران وسیع پیمانے پر صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور ملک بھر میں ابھرتی ہوئے کاروباری اداروں تک رسائی کے لئے مالی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔
وزیر خزانہ نے مالی شمولیتی سٹریٹجی کو سراہا اور مقررہ وقت کے اندر مطلوبہ مقاصد اور اہداف کے حصول پر زور دیا۔ مالی پالیسی کے ذریعے گروپ کے اجلاس میں ایف بی آر کے نمائندوں نے پاکستان میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن سسٹم اور ٹیکس پالیسی کی ایڈہاک ازم کو درپیش مسائل سے متعلق پریزنٹیشن دی اور یہ بات نوٹ کی گئی کہ یہ مسائل ٹیکسوں کے حصول میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ذیلی گروپس نے ٹیکسوں کے حصول میں اضافے کے لئے دو اہم شعبوں ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی میں اقدامات کے لئے سفارشات پیش کیں۔ یہ بات نوٹ کی گئی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جا سکتا ہے اور اس سے ٹیکس چوروں کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔ دوہرے ٹیکس کے واقعات سے بچنے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ذیلی گروپس اور سینئر ایف بی آر کے افسران کے کام کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.