اداروں کی مضبوطی اور عوام کی بالادستی جمہوریت کی بنیاد ، شفافیت و بلاامتیاز احتساب ہی گڈگورننس کی رُوح ہے ، سی پیک ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کی خوشحالی کیلئے سود مند ثابت ہو گا،
پانی کے ذخیرہ کیلئے ہمیں ڈیمز بنانا ہو ں گے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے لانگ ٹرم فیصلے کرنا ہو ں گا گورنر پنجاب کا20 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب
ہفتہ 17 نومبر 2018 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کی خوشحالی کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ون ونڈو سسٹم شر وع کیا گیا جہاں پر سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کا فائدہ نہیں اٹھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے پنجاب میں گیس کی قیمتیں دوسرے صوبوں کے برابر کی گئی ہیں جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے سمگلنگ کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستا ن کی بنی ہوئی اشیاء کو ترجیح دیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جب تک ملک میں انصاف کا نظام نہیں ہو گا ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور-" رائٹ پرسن فار رائٹ جاب" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میںنے بطور چانسلر اعلان کیا ہے کہ وائس چانسلر ، ڈینز اور دیگر پوسٹوں پر تعیناتی سفارش پر نہیں کی جا ئے گی۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا- گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں پانی کے ذخیرہ کے لیے ڈیمز بنانا ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے لانگ ٹرم فیصلے کرنا ہو ں گا۔اس موقع پر وفد کے سر براہ میجر جنرل سمریز سالک نے ادارے کے اغرا ض و مقاصد اور یونیورسٹی میں ورکشاپ کے شرکاء کے تربیتی مراحل کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ گورنر پنجاب کو ادارے کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.