محکمہ فوڈ کا مضرصحت دودھ بنانیوالی فیکٹر ی پر چھاپہ، مالک سمیت 3 افرادگرفتار

700لیٹردودھ ،25 کلوگرام کھویا ،کیمکل اور پائوڈر برآمد، فیکٹری سیل کردی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

عارفوالا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) محکمہ فوڈ پنجاب کا مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹر ی پر چھاپہ، مالک سمیت 3 افرادگرفتار، 700لیٹردودھ ،25 کلوگرام کھویا ،کیمکل اورپائوڈربرآمد، فیکٹری سیل کردی ،تفصیل کے مطابق چوک مرلے میں محکمہ فوڈ پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک محمدزمان اور دوملازم غفار اور اشرف کو گرفتارکرکے 700لیٹرمضرصحت تیار دودھ اور25کلوگرام کھویا نہر میں ضائع کردیا جبکہ کیمکل ،پائوڈراورسامان برآمد کرکے فیکٹری سیل کر دی اور مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :