پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس برآمد

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

سرگودھا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر محمد اکرم نے سب انسپکٹر احمد شیر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جھامرہ بیرئیر پر دوران ناکہ بندی سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل ہنڈا 125سی سی نمبرJGL/3002 پر سوار تحصیل ساہیوال کا بدنام زمانہ منشیات فروش رضوان ستار عرف فیصل ولد عبدالستار سکنہ راجپوت نگرفروکہ کو روک کرچیک کرنے پر ملز م کے قبضہ سے چرس1520گرام برآمد ہوئی جبکہ ریلوے پھاٹک چک136شمالی دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبر SGK/5773پر سوار ملزم محمد عالم ولد غیاث الدین سکنہ کوٹ لشکر ساہیوال کو چیک کرنے پر چرس1320گرام برآمد ہوئی ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے الگ الگ مقدمات درج اور منشیات فروشی میں استعمال ہونیوالے موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :