کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اسکی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اسکی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کے دورہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے پاک فوج کے سربراہ کو کراچی میں امن و امان سمیت صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکورٹی ماحول میں بہتری کیلئے پاکستان رینجرز سندھ اور تمام دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اسکی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ تھے۔