عالمی نمبر ایک مارک سیلی اور رونی او سولیوان ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

عالمی نمبر ایک مارک سیلی اور رونی او سولیوان ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ..
بلفاسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) عالمی نمبر ایک مارک سیلبی اور رونی اوسولیوان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں انگلش کیوئسٹ مارک سیلبی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف تھائی کیوئسٹ تھپ چائیا کو 5-3 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سیلبی کو سیمی فائنل میں رونی او سولیوان کا چیلنج درپیش ہو گا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں ڈیوڈ گلبرٹ کو 5-2 فریمز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :