Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے ماہ ربیع الاول سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ، اعجاز احمد چوہدری

رسالت مآب ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان کامل اور مکمل نہیں ہو سکتا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف پاکستان

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:36

وزیراعظم کی جانب سے ماہ ربیع الاول سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ احسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماہ ربیع الاول کوسرکاری طور پرمنانے کافیصلہ احسن اقدام ہے ، ،رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے ,رسالت مآب ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان کامل اور مکمل نہیں ہو سکتا 12ربیع اول کا بابرکت مہینہ ہمیں رسالت مآب ﷺ کی تعلمیات پر عمل کر نے کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رسالت مآب ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان تمام خرافات کا خاتمہ کر سکتے ہیں،شق مصطفیٰؐ دنیا اور آخرت میں ہماری کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے ربیع الاؤل امت کیلئے خوشیوں کے ساتھ اخوت، محبت اور اتحاد کا درس دیتا ہے حب رسولؐ کا ہی مرکز اتحاد اور امن کی بنیاد ہے تمام مسلمان امن اور محبت کا راستہ اپنائیں حب رسولؐ کا تقاضا ہے ہم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت نہ پیدا ہونے دیں۔

(جاری ہے)

محب رسولؐ ہمارا اثاثہ اور ایمان ہے ناموس رسالتؐ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔کہ ہمیں سیر ت طیبہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے جسے اپنا کر ہم معاشرے کو اندھیروں کو بقعہ نور میں بدل سکتے ہیں، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات