کراچی: چپ تعزیئے کا جلوس مختص راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) کراچی میں چپ تعزیئے کا جلوس اپنے مختص راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد راستے کھول دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایامِ عزا کے حوالے سے آخری جلوس جسے ’چپ تعزیے کا جلوس کہا جاتا ہے اس کا مرکزی جلوس آٹھ ربیع الاوّل کو جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے تھے، ایم اے جناح روڈ کی اہم عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کئے گئے تھے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی۔#