چیف جسٹس ثاقب نثار کایونائیٹڈکرسچن ہسپتال گلبرگ لاہور کا دورہ

ہسپتال کی بحالی کی لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل جو سفارشات مرتب کرکے ان کے سپرد کرئیگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:17

چیف جسٹس ثاقب نثار کایونائیٹڈکرسچن ہسپتال گلبرگ لاہور کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے یونائیٹڈکرسچن ہسپتال گلبرگ لاہور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں ہسپتال کی بحالی کی غرض سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو پیر کی شام تک سفارشات مرتب کرکے ان کے سپرد کرئیگی ،جبکہ ہسپتال کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کی سماعت میں خود کروں گا اور سماعت اتوار کے روز لاہورسپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں کی جائیگی ۔

اس موقع پر انہوںنے گزشتہ حکومت کی جانب سے ہسپتال کو 5کروڑ61لاکھ روپے کی گرانٹ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا بھی حکم دیا جبکہ چیف جسٹس کے علم میں جب یہ بات لائی گئی کہ عرصہ دراز سے فنڈز نہ ہونے کے باعث ہسپتال کی بجلی کٹ چکی ہے تو انہوںنے فون پر چیئرمین واپڈا سے بات کی اور بجلی کے بلز کی ادائیگیوں کو آسان بنانے کی ہدایت کی جبکہ موقع پر موجود لیسکو چیف کو بھی ہدایت کی فوری طورپربجلی بحالی کا بندوبست کیاجائے جو بلز ہسپتال ادا کرسکتا ہے وہ کرئے گا جو نہیں کرسکتا اس کا بندوبست ہم کریں گے ،جبکہ ہسپتال کی بحالی کے حکومت اور مخیرحضرات سے مدد لینے کے لیے چیف جسٹس نے کہا کہ وہ خود اس کام کو انجام دیں گے اس تناظرمیں ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کی خدمات بھی حاصل کرنے کا اشارہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثا ر نے یو سی ایچ (یونائیٹڈ کرشچن ہسپتال) کی بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کی بحالی کے لیے فوری طورپر اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم ،ماہر امراض دل ڈاکٹرشہریارشیخ،ڈاکٹرامجد ثاقب ،چیئرمین بی او جی یو سی ایچ مجید ایمبل اور سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب پرمشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی اس دوران انہوںنے ہسپتال کے مختلف حصوں اور وارڈ ز کا دورہ بھی کیا اور امر کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے دادا جی کے ہمراہ 1967 میں ہسپتال آئے تھے آج اس کی حالت بہت خراب ہے یہاں یہ آئی سی یوز فعال نہیں ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر فعال بنایا جائیگا دوسری جانب انہوںنے ہسپتال کی زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سماعت وہ خود اتوا رکے روز لاہور رجسٹری برانچ میں کریں گے جبکہ ہسپتال کی بحالی کی رپورٹ پیر کی شام تک انہوںنے کمیٹی سے طلب کرلی ہے ۔

بعدازاں چیف جسٹس نے ہستپال کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا ۔