ملک بھر کے طلباء و طالبات استحصال کا شکار اور مسائل سے دوچار ہیں،حمید بلو چ

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کی سینٹرل کمیٹی کا پہلا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین حمید بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر غور آئے جس میں تعریفی نشست ،تعلیمی اور سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث آیا اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرلاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور اجلاس میں ملک بھرکی طلباء تنظیموں کو ساتھ ملانے اور طلباء کے خلاف جاری استحصالی منصوبے کے خلاف اور طلباء یونین کی بحالی کیلئے تحریک چلانے پرزوردیا گیا اجلاس سے مرکزی چیئرمین حمید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کے طلباء و طالبات استحصال کا شکار اور مسائل سے دوچار ہیں حالانکہ ہماری تنظیم کی کوشش ہے کہ ملک کی تمام روشن خیال و ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والی طلباء تنظیموں کے ساتھ ملکر ایک بھر پور تحریک چلائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو بین الاقوامی و ملکی آئین وقانون کے برخلاف اغواء کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے جس کی بی ایس او پجار شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران طبقہ بلوچستان کا مستقل سیاسی حل چاہتے ہیں تو فی الفور لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو۔انہوں نے کہا کہ جب لاپتہ لوگوں کو منظرعام پر نہیں لایا جائے گا تب تک بلوچ و بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور بلوچ کو اپنے ساحل و وسائل پر اختیاردینے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنے اندرونی اختلافات بھلاکر اپنے قومی ایشوز وقومی مفادات کی جدوجہد تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپریس وے مقامی ماہی گیروں کا معاشی قتل ہے جس کی بی ایس او پجار شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اٹھارہ نومبر کو بلوچستان بھر کے پریس کلبوں کے سامنے نیشنل پارٹی کے ساتھ ملکر احتجاج کریگی۔اجلاس میں طلباء تنظیموں کے الائنس کے حوالے سے مرکزی چیئرمین حمید بلوچ کی سربراہی میں ملک زبیر بلوچ عمران بلیدی ،گورگین بلوچ ،ڈاکٹر طارق بلوچ ، جعفر بلوچ اور نجم بلوچ پر مشتمل سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ناراض دوستوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی چیئرمین حمید بلوچ ،غلام حسین بلوچ ، عمران بلیدی ،ابرا بلوچ ، اور سراج بلوچ معاون ہونگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی پییچ وحدت پیج اور مرکزی ویب سائٹ بنائی جائے سوشل میڈیا کمیٹی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی کی سربراہی میں کمیٹی تکسیل دی گئی جس میں زبیر بلوچ ، طارق بلوچ ،جعفر بلوچ اور ظفر بلوچ شامل ہونگے ماہی گیروں کے حق میں نیشنل پارٹی کی طر ف سے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے کارکنوں سے کہا گیا کہ وہ مظاہروں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیںہرزون شہدا ڈے اپنے زون میں منائیں پندرہد سمبر کو شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کی برسی آواران میں منائی جائے گی ۔

اجلاس میں ادبی کمیٹی گروپ ملک زبیر کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں غنی حسرت ،حمد بلوچ ،اخوان ارمان شامل ہونگے جبکہ پجار کمیٹی کی سربراہی حمید بلو چ کرینگے جس میںعمران بلیدی ،غلام حسین بلوچ شامل ہیں اجلاس میں پاکستان بھر میں طلباء تنظیموں سے رابطے کیلئے غلام حسین بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں آغا داود شاہ ، ابرا بلوچ شامل ہونگے جبکہ حلف برداری کی تقریب تربت میں جنوری میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمرانی بلیدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں بوھیر صالح ، عابد عمر شامل ہونگے جبکہ تمام ریجن میں ریجنل کانفرنسوں کی تاریخ کا فیصلہ مرکزی دوست کرینگے اسکے علاوہ مرکزی دوست اپنے ریجن میں تنظیم کاری کے ذمہ دار ہونگے وحدت بلوچستان میں سیمینار جس میں ادیب ،دانشوروں ،کو پجارایوارڈ دیا جائے گا سندھ وحدت کی طرف سے کراچی میں سیمینار ہوگا بلوچستان یونیورسٹی کو فعال بنانے کیلئے نجم بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں طارق بلوچ ، جعفر بلوچ ،خالد بلوچ شامل ہونگے۔