Live Updates

بہت جلد سوات حقیقی معنوں میں ایشیاء کا سوئٹرزلینڈ بن جائے گا،محب اللہ خان

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:36

ملاکنڈ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) خیبر پختونخواکے وزیر زراعت ،لائیو سٹاک اورفشریز محب اللہ خان نے سوات کے عوام کو ان کے سیاسی شعور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تبدیلی کے فیصلے اور پاکستان تحریک انصاف کو حا لیہ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دینے کے وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی سوات کے ایک نڈر سپوت کو چنا ہے جس کی بدولت صوبے کے ساتھ ساتھ سوات میں تعمیر و ترقی کا عمل تیز ہوگیا ہے اور بہت جلد سوات حقیقی معنوں میں ایشیاء کا سوئٹرزلینڈ بن جائے گا اور دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرینگے اور صوبے کی معیشت بہتر ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات کے دور افتادہ گائوں گوالیئری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محب اللہ خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے نئے پاکستان کے حق میں ووٹ دیکر ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے جس کے پورے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے اہل سوات کو یقین دلایا کہ انہوں نے عام انتخابات کے صرف ایک دن تکلیف کرکے ہمیں ووٹ دیا مگر اب ہم پورے پانچ سال تک عوام کے دن رات خدمت کرینگے اور ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے محب اللہ خان نے کہا کہ ہمیں سوات کے عوام کو درپیش تمام مسائل بخوبی علم ہے اور ہم ان سب مشکلات کو ایک ایک کر کے حل کرینگے انہوں نے کہا کہ سوات میں تعلیم وصحت ، زراعت ، آبپاشی اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور بہت جلد یہاں کے لوگ اپنے اردگرد خوشگوار تبدیلیاں محسوس کرینگے انہوں نے علاقے میں شفاخانہ حیوانات اور ڈسپنسری سمیت کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے تمام وزراء کے دفاتر اور گھروں کے دروازے انہیں ہمیشہ کھلے ملیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات