یمن ،ْ بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اتحادی افواج کاباغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ ،ْ10 افراد ہلاک

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:47

حدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) یمن کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اتحادی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی کے مطابق یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں گھمسان کی جنگ ہفتہ کو بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

اتحادی افواج نے قبضہ واگزار کرانے کے لیے باغیوں کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کئے ،ْ حوثی باغیوں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا۔

اتحادی فوج نے تازہ ترین جھڑپ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح محض ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے ،ْ ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ تازہ جھڑپ اتحادی افواج کی جانب سے رواں ہفتے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :