Live Updates

چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباو ڈال کر اپنی مرضی کا چئیرمین نادرا لگوایا

میرا بیٹا میرٹ پر چئیرمین نادرا کے لیے اہل تھا مگر اسکی جگہ سیاسی تعیناتی کی گئی،عمر سیف کے والد کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 20:42

چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباو ڈال کر اپنی مرضی کا چئیرمین نادرا لگوایا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :سابق چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کے والد کرنل (ر) سیف نے انکشاف کیا ہے کہ میرا بیٹا میرٹ پر چئیرمین نادرا کے لیے اہل تھا مگر اسکی جگہ سیاسی تعیناتی کی گئی۔چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباو ڈال کر اپنی مرضی کا چئیرمین نادرا لگوایا۔تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام اور سابق چئیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف کے والد کرنل (ر) سیف نے بیٹے کی برطرفی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم پاکستان کے وقت ہم ہندوستان سے پاکستان آئے ۔

ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے مگر ہم نے اپنی جائے پناہ پاکستان کو ہی سمجھا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والدین نے میری اچھی تربیت کی اور میں فوج میں ساری عمر خدمات سرانجام دے کر کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کی وجہ سے اللہ نے مجھے عمر سیف جیسا بیٹا عطا کیا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ پی ایچ ڈی ہولڈر میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو میرے بیٹے کا مقابلہ کر سکے۔

انہوں نے مزید بھی کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف کو ملکی خدمات کے بدلے میں مایوسی ہی نہیں ملی۔انکا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ان تمام باتوں کے باوجود پاکستان سے جانے کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرا بیٹا میرٹ پر چئیرمین نادرا کے لیے اہل تھا مگر اسکی جگہ سیاسی تعیناتی کی گئی۔چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباو ڈال کر اپنی مرضی کا چئیرمین نادرا لگوایا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سابق حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر انوشہ رحمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عمر سیف کی طرح اور بھی متعدد آئی ٹی ایکسپرٹ موجود ہیں مگر وہ حکومت کے رویے نالاں ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اوروزیراعظم عمران خان کے آپس میں دیرینہ تعلقات ہیں اگر وزیر اعظم اور چوہدری نثار کے تعلقات ہی ڈاکٹر عمر سیف کی برطری کی وجہ تو نہیں ہیں کیونکہ پہلے بھی عمر سیف ، چوہدری نثار کی مخاصمت کا شکار ہوچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات