چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوے سرکاری دورے پر کل اتوار کو عمان پہنچیں گے

ہفتہ نومبر 22:00

چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوے سرکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوے سرکاری دورے پر کل اتوار کو عمان پہنچیں گے اس دورے کی دعوت عمان کی سٹیٹ کونسل کے چیرمین کی جانب سے چیرمین سینٹ کو دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہے۔ وفد اعلی سطح پر ملاقاتوں کے علاؤہ عمان کی سٹیٹ کونسل اور سینٹ آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریگا تاکہ ادارہ جاتی تعاون کے لئے نئی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :