ملتان ،ْ بیوی نے بصارت سے محروم ظفر کی شادی اپنی سہیلی سے کرا دی

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:25

ملتان ،ْ بیوی نے بصارت سے محروم ظفر کی شادی اپنی سہیلی سے کرا دی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ملتان میں بیوی نے بصارت سے محروم شوہر ظفر اقبال کی شادی اپنی ہی سہیلی سے کرا دی ،ْدونوں سہیلیاں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بصارت سے محروم ظفراقبال نے 5 سال پہلے نادیہ سے پسند کی شادی کی۔

(جاری ہے)

ظفر اقبال کی بیوی نادیہ کی رمشا گل سے دوستی ہوئی اور 2 سال بعد نادیہ نے اپنی ہی دوست رمشا گل سے اپنے خاوند کی شادی کرا دی۔دونوں سہیلیاں ایک ہی گھر میں خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہیں، دونوں بیویوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش ہیں، دونوں سہیلیوں نے شوہر کے ساتھ زندگی بھر ساتھ دینا کا وعدہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :