کوئٹہ میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ پر قاتلانہ حملہ

نعیم کاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ نومبر 20:56

کوئٹہ میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ پر قاتلانہ حملہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) کوئٹہ میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں نعیم کاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔فائرنگ میں سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔فائرنگ کے نتیجے میں نعیم کاکڑ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاکہ انہیں طبی امداد فراہم کی جا سکے مگر وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ان کی میت کو اسپتال لے جایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔انکی میت کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔قاتلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے ایس ایس پی طاہر خان داوڑ کو بھی اغوا کرنے کے بعد افغانستان لے جایا گیا تھا جہاں انکو صوبہ ننگر ہار میں شہید کر دیا گیا تھا۔