پاکستان ہاکی ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی ، امید ہے کھلاڑی ورلڈ کپ میں ملک کا نام روشن کریں گے، جاوید آفریدی

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:39

پاکستان ہاکی ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی ، امید ہے کھلاڑی ورلڈ کپ میں ..
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے اسپانسر ہائیر پاکستان نے ورلڈ کپ روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا. ہائیر پاکستان آفس لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی. جہاں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی, پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی .

(جاری ہے)

ہائیر پاکستان کے سی ای او/ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ماضی میں چار بار ورلڈ کپ, تین بار چیمپینز ٹرافی اور تین بار اولمپکس گولڈ میڈل جیت کر پاکستان ہاکی ٹیم نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا. امید ہے کہ ٹیم بھارت میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی کامظاہرہ کرے گی . انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ, پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر اور دیگر کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ پاکستان فیڈریشن سے ایم او یو پر دستخط کے بعد ہائیر پاکستان قومی ہاکی ٹیم کی دو ہزار بیس تک ایکسلیوزر اسپانسر ہے۔