پاک ایران سرحد پر ایرانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف

ایرانی بارڈر گارڈز نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 نومبر 2018 22:02

پاک ایران سرحد پر ایرانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے جاں ..
گوادر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17نومبر 2018ء) پاک ایران سرحد پر ایرانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف، ایرانی بارڈر گارڈز نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر ایرانی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایرانی بارڈر گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پاکستانی شہریوں نے غیر قانونی طور پر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی اس لیے ان پر فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب لیویز حکام کے مطابق 7 افراد پر مشتمل ایک پک اپ نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تو ایرانی سرحدی فورسز نے ان پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

گاڑی میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایران جانے والے تمام افراد بغیر قانونی دستاویز کے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم وہ غیر مسلحہ تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبداللہ اور نواز کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کے ضلع کیچ اور خیبرپختونخوا کے علاقے مہمند سے تعلق رکھتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 12 نومبر کو پیش آیا تھا۔