وزیراعلیٰ بلوچستان کی سابق ایس پی نعیم کاکڑ کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:50

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سابق ایس پی نعیم کاکڑ کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) و زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ ایس پی نعیم کاکڑکے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرٹے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آئی جی پولیس کو واقعہ کے زمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔