پاکستان میں چینی فیکٹری میں نماز پڑھنے پر پابندی

فیصل آباد کے قریب چک جھمرہ میں چینی سرائیمیکس فیکٹری میں نماز کا وقت مانگنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 23:03

پاکستان میں چینی فیکٹری میں نماز پڑھنے پر پابندی
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :فیصل آباد کے قریب چک جھمرہ میں چینی سرائیمیکس فیکٹری میں نماز کا وقت مانگنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ملازمین سراپا احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود چینی انتظامیہ کے تحت چلنے والی فیکٹریوں نے مسلمان ملازمین پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی۔

ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر پر آئی ہے۔اس ویڈیو میں ایک شخص بتا رہا ہے کہ وہ فیصل آباد کے قریب چک جھمرہ میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔یہ فیکٹری سرائمیکس ٹائلیں بناتی ہے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹری چینی لوگوں کے زیرانتظام کام کرتی ہے۔احتجاج کرنے والے شخص نے بتایا کہ ہمارے ورکنگ آورز 12، 12 گھنٹے ہیں اور ہمیں نماز پڑھنے کی مہلت بھی نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہمارے 2بھائیوں نے جو مترجم کی حیثیت سے کام کرتے ہیں انہوں نے جب نماز کا وقت مانگنے کے لیے بات کی تو چینی انتظامیہ نے ان کو بہانے سے پہلے دوسری جگہ منتقل کیا اور بعد میں انکو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے چین سے اچھے تعلقات ہوں گے لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ ہمیں ہمارے ہی ملک میں مذہبی فریضہ ادا کرنے سے روک دیا جائے۔مظاہرین نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔