چوبیس گھنٹوں کے دوران08مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:24

چوبیس گھنٹوں کے دوران08مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس
فیصل آباد ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران08مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں08مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں06عدد پسٹل،01ریوالور قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں\ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں4.625کلوگرام چرس اور235لیٹرشراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :