قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:24

قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائی کورٹ کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے خواجہ سعد رفیق کی رٹ پٹیشنپر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی رٹ پٹیشن پر ہدایت کی تھی کہ اگر سعد رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں تو انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کرنے کی سہولت استعمال کر سکیں۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔