کویت ایئر پورٹ پر لاہور کی پرواز منسوخی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ کو بورڈنگ پاس جاری کر دیئے گئے

ہفتہ نومبر 23:34

کویت ایئر پورٹ پر لاہور کی پرواز منسوخی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کویت ایئر پورٹ پر لاہور کی پرواز منسوخی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ کو بورڈنگ پاس جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایئر لائن باقی ماندہ کی گنجائش(آج) اتوارکو فراہم کر دے گی۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کویت نے 3 روزکے لئے ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی اور کویت کے ہوائی اڈہ نے جمعرات کو چند گھنٹے کے لئے آپریشن معطل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بعض پاکستانی مسافر کویت سے لاہور کی پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے ائرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم ایئر پورٹ پہنچی اور پاکستانی مسافروں سے مل کر انھیں فوری معاونت فراہم کی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے کویت ایئر لائن کے سربراہ سے بات کی اور ان پر زور دیا کہ خواتین اور بچوں کو ہفتہ کی پرواز میں گنجائش دی جائے۔جس کے نتیجہ میں ہفتہ کی شب لاہور کے لئے آنے والی پرواز میں کچھ پاکستانی مسافروں کو سوار کرنے کے لئے بورڈنگ پاس جاری کر دیئے گئے اور باقی ماندہ مسافروں کو (آج) اتوار کو ایئر لائن گنجائش فراہم کرے گی۔