وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں اربن بس سروس کاافتتاح کردیا
سرکٹ ہائوس میں اعلیٰ سطح کااجلاس ،سیف سٹی پراجیکٹ اورڈولفن فورس کے قیام کا بھی اعلان
ہفتہ 17 نومبر 2018 23:39
(جاری ہے)
ڈیرہ غازی خان کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ میں باقاعدگی سے امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن قائم رکھنے کیلئے موثر طریقے سے کام کرنا ہوگا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے رویے میں بھی بہتری آنی چاہیئے کیونکہ پولیس درست ہو جائے تو پچاس فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں مظلوم کی دادرسی ہونی چاہیئے کیونکہ اچھے رویوں سے کئی معاملات حل ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں بارڈر ملٹری پولیس کی 5 نئی پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ضروری آلات کی خریداری کیلئے بھی وسائل دیں گے۔ٹریفک پولیس کی تربیت پر توجہ دی جائے گی اورپولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔مشیر حنیف پتافی،رکن پنجاب اسمبلی احمد علی دریشک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، متعلقہ حکام اور اعلیٰ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ قبل ازیں وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کیا۔ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جس سے شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ آرام دہ اور معیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے لہذانئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں دور دراز علاقوں تک مہیا کی جائیں گی۔انہوںنے ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے علاقائی دفتر کی نئی عمارات کا افتتاح کیااورافتتاح کے فوراً بعد سی ٹی ڈی ریجنل آفس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی آفس کے قیام پر 30لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا ۔وزیر اعلی نے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اورمختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کالج کے مسائل ضرور حل ہوںگے۔وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد میں پہلی مرتبہ کسی تعلیمی ادارے میں آیا ہوں ۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان بار کونسل اورچیمبرآف کامرس کے وفودنے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی وکا لت کے شعبہ سے وابستہ رہا ہوں اوراپنی برداری کے مسائل جانتا ہوں ۔ڈیرہ غازی خان میں وکلاء کے لئے کالونی اورسپیشل اکنامک زون کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ lh/tam/ifa 2223مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.