Live Updates

سدھو نے مودی کو کرارا جواب دے دیا

مودی کو اس بات کی جلن ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں انہیں کیوں دعوت نہیں دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 00:01

سدھو نے مودی کو کرارا جواب دے دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء) :پاکستان آ کر محبتیں سمیٹنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو اس بات کی جلن ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں انہیں کیوں دعوت نہیں دی۔تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھ حالیہ برس اگست میں پاکستان آئے تھے۔انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی دعوت دے کر بلایا گیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے دورے کے دوران پاکستان سے بہت ساری محبتیں سمیٹیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات کی زیارت کی اور لاہور کی سیر بھی کی۔اس موقع پر پاکستانیوں نے انکو ایسی بے مثال محبت سے نوازا کہ وہ خود بھی دنگ رہ گئے اور پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی محبت کا پرچار انہوں نے سرحد پار جا کر بھی کیا جبکہ انکے مخالفین نے اس پر سیاست شروع کر دی اور اشتعال انگیز بیانات دینا شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

بالخصوص بی جے پی کے رہنماوں نے اس پر نفرت انگیز بیانات بھی دئیے۔اس پر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تگڑا جواب دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ سدھو نے میری جھپی آپ کو اس لئے بری لگی کہ کرتار پور کا راستہ کھولنے کی بات کی گئی؟سابق کرکٹر نے کہا کہ جب میں پاکستان کے مقابلے میں کھیلتا اور چھکے پے چھکے لگاتا تو تم ربر کے گڈے کی طرح تالیاں بجاتے تھے، جب میں آپ کے ساتھ تھا توبہت اچھا تھا،محبّ وطن تھا۔سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گرو نانک کانام لینے والے12 کروڑ لوگوں کی بات کی گئی،میرے گرو کے در کی بات ہوئی، جس راستے سے ہمیں سوسال محروم رکھا گیا۔                                                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات