یہ ٹوائلٹ استعمال کے قابل نہیں

پی آئی اے کی اسلام آباد سے اوسلو جانے والی پرواز میں ٹوائلٹ ناقابل استعمال، مسافر پریشانی کا شکار رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 00:08

یہ ٹوائلٹ استعمال کے قابل نہیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :پی آئی اے کی اسلام آباد سے اوسلو جانے والی پرواز میں ٹوائلٹ ناقابل استعمال، مسافر پریشانی کا شکار رہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وقت بہ وقت پی آئی اے کے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں جو اسکی ساتھ متاثر کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ایسا ہی کچھ پی آئی اے کی پرواز پی کے 771 میں ہوا۔یہ پرواز اسلام آباد سے کوپن ہیگن اور اوسلو جانا تھا۔اس پرواز میں 2 ٹوائلٹ تھے وہ بھی خراب تھے۔اس باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے۔
اس کے علاوہ جو کھانا تواضع کے لیے دیا گیا وہ بھی معیاری نہیں تھا۔ لنچ میں تڑکے والے چاول کے ساتھ آلو کی بھجیا پیش کی گئی۔انٹرٹینمنٹ سیکشن آن تھا مگر کسی نے بھی ہینڈز فری مہیا نہیں کی۔یہی وجوہات ہے کہ مسافر پی آئی اے سے سفر کرنے سے اجتناب کرتے ہیں