آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں دبئی سے مدد ملنے کا امکان

سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے دبئی حکومت کو خط لکھ دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 18 نومبر 2018 01:37

آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں دبئی سے مدد ملنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) مبینہ جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کیم کراؤن انٹرنیشنل کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے دبئی حکومت کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دبئی میں قائم کیم کراؤن کمپنی مجید فیملی اور دبئی کے تاجر کی مشترکہ ملکیت ہے جس کی تفصیلات ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل جسٹس یو اے ای سے مانگی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عرب امارات کے محکمہ انصاف سے تفصیلات وزارت خارجہ کے توسط سے مانگی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کیم کراؤن کمپنی کے ذریعے 220 افراد اور کمپنیز کو مختلف ملکوں میں 26 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور یہ ٹرانزیکشن مختلف شخصیات کو فرانس، برطانیہ، کینیا، بھارت، پاکستان اور سری لنکا میں کی گئیں۔