ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث6صارفین رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 18 نومبر 2018 00:40

رحیم یارخان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث6صارفین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا‘ برقی تنصیبات کاٹ دیں‘ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلکے مطابق گزشتہ روز ایس ڈ ی او میپکو کو اطلاع ملی کہ غلہ منڈی، سردار گڑھ، راجن پور کلاں،غلام احمد آباد، کوٹلہ میزان کے علاقوں میں صارفین سرعام ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ڈی او میپکو نے عملہ کے ہمراہ مطلوبہ مقامات پر چھاپے مارکر6بجلی چور صارفین محمد شاہدعرف شادا، ارشاد احمد، ملک عارف، عبدالحمید ، عبدالمالک اور اللہ وسایا کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوںپر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :