ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا کھاریاںکا اچانک دورہ

اتوار 18 نومبر 2018 00:40

لالہ موسیٰ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کھاریاںکا اچانک دورہ کیا، مین بازار میں پرائس چیکنگ کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا معائنہ کیا،اے سی کھاریاں فیصل عباس، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مین بازار کے دورہ کے موقع پر سبزی، گوشت ، پھلوں کی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء کا معیار چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گوشت کی ایک دوکان پر ریٹ لسٹ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا اور دوکاندار کے چالان کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو کھاریاں کے دورہ کے موقع پر مریضوں،انکے لواحقین سے بات چیت کی ، ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا، انہوںنے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل ، سرجیکل وارڈ، ایکسرے روم اور لیب کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتال کے باہر لانز اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :