کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ جاں بحق

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق پولیس آفیسر پر فائرنگ کردی جنہیں تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مقتول ایس ایچ او گوالمنڈی نثار احمد کاکڑ کے والد تھے۔