مشاعرے کا مقصد کالج سطح پر طالبات کے مابین ادب کے فروغ پانے کے ساتھ ساتھ ان میں شاعری کے ذوق کو پروان چڑھانا ہے، رکن قومی اسمبلی منورہ میر

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رکن قومی اسمبلی منورہ میر نے کہا کہ مشاعرے کا مقصد کالج سطح پر طالبات کے مابین ادب کے فروغ پانے کے ساتھ ساتھ ان میں شاعری کے ذوق کو پروان چڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ بلوچستان اور گہوارہ فن کے زیراہتما م سندھ و بلوچستان کے خواتین شاعروں کے لئے منعقدہ مشاعرے کے شرکاء سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی ، گہوارہ فن کے چیئرمین سردار حبیب اللہ حبیب ، سجاد حیدر ،جہاں آرا تبسم ،سعید احمد و دیگربھی موجو د تھے۔انہوں نے کہا کہ شاعروں کی فکرکو معاشرتی مسائل کے حل کے لئے کام میں لانا چاہیے ۔طالبات کو پڑھائی پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خو شحالی میں اپنا مثبت کردار اد کرنا چا ئیے انہوں نے کہاکہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری ہمارے ثقافت ،فن او رادب کی عکاسی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی نے کہاکہ آج کے مشاعرے میں35شاعروں نے شرکت کی ۔ان کی شرکت سے صوبے کے طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔اس طرح کے مشاعروں سے طالبات کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے او رانہیں مستقبل میںبھی جاری رکھنے چا ہیے ۔