معروف تاجرشہید محمد نوازمینگل کے قاتلوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائیگا،ملزمان اوران کے سہولت کارکسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے،کمانڈنٹ کرنل سبی سکائوٹس چوہدری وقاراحمد

اتوار 18 نومبر 2018 01:10

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) کمانڈنٹ کرنل سبی سکائوٹس چوہدری وقاراحمد نے کہاہے کہ معروف تاجرشہیدمحمد نوازمینگل کے قاتلوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائیگااورانہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا ملزمان اوران کے سہولت کارکسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے حاجی محمد نواز مینگل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورمتعددملزما ن کو گرفتارکرلیا گیا اوربہت جلددیگر ملزمان بھی پکڑے جائیں گے قانون سے کوئی بالا ترنہیں عوام کے دشمن کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں لواحقین کو انصاف دیا جائے گاوہ خود کو تنہانہ سمجھیں مشکل کی اس گھڑی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اورمقامی انتظامیہ سب کے ساتھ ہیں۔

ان خیالا ت اظہار انہوںنے ڈیرہ مرادجمالی میں معروف تاجر حاجی محمد نواز مینگل کی شہادت پر ان کے بھائی ڈاکٹرشاہنوازمینگل اوربڑے بیٹے رحمت اللہ مینگل سے اظہاتعزیت کرنے کے بعد لواحقین اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم الحاج میرظفراللہ خان جمالی کے صاحبزادے میر جاوید خان جمالی ،کرنل شکیل انجم،بی این پی سینٹرل کمیٹی کے ممبر نواب امان اللہ خان زہری،حاجی محمدا لیاس مینگل میرعبدالغفورمینگل، میرعلی شیرخان سولنگی، ڈاکٹرحضوربخش مینگل ،میر نیازاحمد زہری،میر عبدالنبی گولہ سردارمحمد جان پندرانی،سمیت دیگر افرادموجودتھے کمانڈنٹ کرنل چوہدری وقاراحمد نے کہاکہ صوبے میں امن امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسزہرممکن کوششیں کررہی ہے چندمٹھی بھرعناصرامن امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے در پے ہیں مگر ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹاجارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ معروف تاجرشہید محمد نوازمینگل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے اس واقعہ میں جو بھی عناصرملوث ہیں وہ کسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے اب تک متعددافرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے اوراس واقعے کے بعدسکیورٹی فورسزپولیس اورمقامی انتظامیہ ملزمان اوران کے سہولت کاروں جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مثبت اندازمیں کاروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :