Live Updates

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میںکامیابی پر سینیٹر ولید اقبال اورسینیٹر سیمی ایزدی کو مبارک باد

اتوار 18 نومبر 2018 01:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پنجاب سے سینیٹرز منتخب ہونے پر ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تہنتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب سینٹرز ایوان بالا میں قانون سازی اور ملک کو درپیش چینلجز کے خاتمے کے لئے آوازبلند کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ سینٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کامیابی دراصل کارکنوں کی فتح ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کارکنوں کے مسائل حل کرنے اور ملک کو درپیش معاشی چینلجز سے نمبرد آزما ہونے کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے مجھے یقین ہے کہ سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر سیمی یزدی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سینیٹ کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے قانون سازی میںاپنا موثر کردار ادا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات